ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممبئی میں 4 منزلہ عمارت گری، 50 سے زیادہ لوگوں کے دبنے کا اندیشہ

ممبئی میں 4 منزلہ عمارت گری، 50 سے زیادہ لوگوں کے دبنے کا اندیشہ

Tue, 16 Jul 2019 13:15:50    S.O. News Service

ممبئی،16؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) ممبئی کے ڈونگری علاقے سے بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ یہاں ایک 4 منزلہ عمارت گر گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملبے میں 50 سے زائد افراد کے دبے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی راحت و بچاؤ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ فائر بریگیڈیر کے علاوہ ایمبولینس اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں۔ تنگ گلیاں ہونے کی وجہ سے ریسکیو آاپریشن میں کافی دقت آرہی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ صبح 11 بج کر 40 منٹ پر یہ حادثہ پیش آیاہے۔ جب اچانک عمارت بھر بھراکر نیچے آگری۔ عمارت گرنے کی وجہ مسلسل ہو رہی بارش کو ماناجارہا ہے۔

یہاں کے مقامی لوگ بھی مل کر چین بنائے ہوئے ہیں اور ملبے میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالنے  میں مددکررہے ہیں۔


Share: